طیارے کے ملبے سے 36 لاشیں نکال لی گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 15:42 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) حویلیاں کے قریب تباہ ہونیوالے پی آئی اے کے بدنصیب طیارے کا ملبہ تین سے چار کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے، آئی ایس پی آر کیمطابق طیارے کے ملبے سے 36 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ طیارے میں 5 عملے کے ارکان اور1 گراؤنڈ انجینئر سوار تھا جبکہ 42 مسافروں میں 3 غیر ملکی مسافر بھی شامل تھے، جن میں 2 چینی اور ایک برطانوی شہری تھا، لاشوں کی شناخت وہاں موجود نادرا کی ٹیمیں کرینگی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کیمطابق جاں بحق افراد کی میتیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سہولت سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مقامی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا جو جائے حادثہ پر تھے ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ امدادی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں، وفاقی اورصوبائی حکومتیں امدادی کارروائی کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجیں۔