طیارا دس برس پرانا اسکا ایک انجن خراب تھا: پی آئی اے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 15:53 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارا 10 برس پرانا اور اس کا ایک انجن خراب تھا تفصیلات کیمطابق چترال سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کے پرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے سمیت 47 افراد سوار تھے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے ذرائع کیجانب سے بتایا گیا کہ طیاہ 10 برس پرانا تھا۔ طیارے کے ایک انجن میں پہلے سے ہی مسئلہ تھا۔ امکان یہ ہے کہ طیارے کا دوسرا انجن بھی دوران پرواز کام کرنا بند کر گیا ہو جس کے باعث حادثہ پی

ش آیا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی بات تحقیقات کے بعد ہی کہی جا سکے گی۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے سے قبل پائلٹ نے مے ڈے کال دے دی تھی۔ مے ڈے کال کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ طیارہ اب پائلٹ کے کنٹرول میں نہیں رہا۔