نواز شریف کیخلاف ثبوت، عمران نے ڈی اینڈ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 14:23 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف کیس اعلی عدلیہ میں زیر سماعت ہے اور دوران سماعت کسی کیس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ مناسب نہیں، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف جتنے ثبوت عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں کیا اسکے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم عدالت کی کارروائی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔