مولانا کو حلوہ لڑ گیا؟ہسپتال داخل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 14:33 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف اور شوگر کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے مولانا کی ناسازی طبیعت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا 3 دن بعد آپریشن ہونا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت

نومبر میں بھی خراب ہو گئی تھی اور وہ کئی روز ہسپتال میں داخل رہے تھے۔