ڈینگی کی ویکسین متعارف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 20:03 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) بین الاقوامی دوا ساز ادارہ بہت جلد پاکستان میں ڈینگی سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کرائیگا۔ یہ ویکسین دنیا کے دیگر ممالک میں متعارف کرا دی گئی جو کامیابی سے استعمال کی جا رہی ہے۔ اس سے پاکستان میں بھی ڈینگی جیسے موذی مرض سے ہونیوالی ہلاکتوں پر قابو پایا جاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی دوا ساز ادارے کی ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز لیلٰی خان نے ہیلتھ رپورٹنگ ورکشاپ میں شعبہ صحت پر رپورٹنگ کرنیوالے صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا۔ ہیلتھ رپورٹنگ کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم (سی ای جے) اور بین الاقوامی دوا ساز ادارے صنوفی پاکستان کے اشتراک منعقد کیا گیا تھا۔