گرین کلائمٹ فنڈ پاکستان کیلئے 38 ملین ڈالر دے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 18:13 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) گرین کلائمٹ فنڈ نے پاکستان میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 38 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق گرین کلائمٹ فنڈ کے بورڈ کا جنوبی کوریا میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیزی سے پگھلتے گلیشئیرز کے خطرات پر غور کیا گیا۔ پاکستان میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 38 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی بورڈ کے بھارتی رکن نے پاکستان کے کے پراجیکٹ کو مسترد کرنے کی کوشش کی جبکہ بورڈ 23 دیگر اراکین نے پراجیکٹ کو موضوع قرار دیت

ے ہوئے بھارتی رکن کا موقف مستر دکر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ سے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے متاثر افراد کی بحالی، سیلابوں کی تباہی سے قبل پیشگی نظام، انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے اور گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔