مسائل کا حل بتانے والا ایک موثر فورم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 17:02 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا موجودہ دور میں اپنے مسائل بتانے اور کئی مسائل کا حل بتانے والا ایک موثر فورم بن چکا ہے۔ اب پنجاب کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم نے 28 صفحات پر مشتمل سی وی بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی جبکہ یہ نوکری نہ ملنے سے مایوس نوجوانوں کیلئے یقیناً ہمت نہ ہارنے کا پیغام ہے۔ ذرائع کیمطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد سلیم نے نوکری کی تلاش کیلئے 28 صفحات پر مشتمل منفرد سی وی بنا کر سب کو حیران کر دیا جبکہ انکی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کی و

یب سائٹ لینکڈ ان پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی جبکہ بارسٹول سپورٹس نامی آن لائن نشریاتی ادارے نے اسکو شاہکار قرار دیا ہے۔ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ 28 صفحات کی یہ سی وی بنانا آسان نہ تھا اور اس کیلئے بہت محنت درکار تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اس سے قبل 20 سی ویز تیار کر چکے تھے لیکن انکی تسلی نہیں ہوئی جسکے بعد مزید محنت کرنیکے بعد یہ نتیجہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امریکا یا کینیڈا کی کمپنیوں میں نوکری کیلئے اپلائی کرنا اور مقابلے کے اس دور میں نوکری کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ہے اس لئے آپکو کچھ منفرد کرنا پڑتا ہے۔