موسم کی وجہ حیرت انگیز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 15:33 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک بھر کے عوام کو بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں فضائی آلودگی پھیل گئی ہے اور موسمی بیماریوں میں شدید اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث گندم کی فصلیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں۔ رواں اور آئندہ ماہ بھی بارشیں معمول سے کم ہی ہونے کا امکان ہے جب

کہ میدانی علاقوں میں بدستور خشک سالی رہیگی۔ تاہم اسی ہفتے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشیں اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل بنتے رہیں گے۔