میٹرو بس کے نظام میں دشواری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 24, 2016 | 17:08 شام
ملتان (شفق ڈیسک) ملتان میں میڑوبس کی سروس تو شروع ہو گئی مگر میڑو بس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تاحال بن نہ ہو سکا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کیمطابق ملتان میں میٹروبس منصوبہ توشروع ہو گیا مگر کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر مکمل ہونے میں انتظارکرنا پڑیگا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی چھ منزلہ عمارت کا صرف بیسمنٹ ہی بن سکا ہے اور اب بھی اسکی مکمل تکمیل کیلییپورا سال درکارہے۔ اس منصوبے کے کنٹریکٹر نے بتایا کہ ہمیں اپریل 2016ء میں اس سینٹرکا کنٹریکٹ ملا لیکن یہاں ملبہ پڑا ہونیکی وجہ سے دو مہینے تاخیر سے کام شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملتان میں میٹرو بسوں کو فروری 2016ء میں روٹ پر ہونا تھا۔