چیف آف آرمی سٹاف نے بھارت کی بولتی بند کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 15:29 شام

راولپنڈی (شفق ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کیمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف کے سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دی

نے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے سرجیکل سٹرائیک کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔