آٹھ سالہ بچی سے زیادتی بچی چیخیں مار کے روتی رہی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 19:29 شام

شاہدرہ (بیورو رپورٹ) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نین سکھ میں صغیر نامی آدمی نے ایک پرائیویٹ سکول دی برائٹ وے سکول سسٹم کے نام سے بنا رکھا ہے اور اچھی شہرت کا حامل بھی نہیں۔ پرنسپل صغیر نے8 سال کی بچی (S) سے زبردستی زیادتی کی تو بچی نے چیخیں مارنی شروع کر دیں۔ چیخ وپکار سن کر علاقے کے لوگ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے پرنسپل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر صغیر سے بچی کی جان چھڑائی اور صغیر پرنسپل کی خوب چھترول کی۔ بچی کے ورثاءآنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا اور اپنے گھر جا کر چھپ گیا۔ اہل علاقہ اور ورثائنے پرنسپل صغیر کے گھر کے باہر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر تاخیر سے پہنچی اور ملزم اپنے گھر کی چھت پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اہل علاقہ نے ’’خبریں‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم صغیر عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی کئی بار بچیوں سے ایسی حرکت کر چکا ہے اور بااثر ہونے کی وجہ سے ملزم ہر بار بچ جاتا ہے۔ زیادتی کا شکار (S) کو پولیس نے میڈیکل کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔ اہل علاقہ کا ملزم صغیر کے خلاف شدید احتجاج اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا اقبال کال چلنے پر خود وقوعہ پر پہنچا لیکن ملزم اس وقت تک بھاگ چکا تھا۔ ایس ایچ او نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا میڈیکل کروائیں گے۔ اگر زیادتی ہوئی ہو گی تو ضرور کارروائی کریں گے۔ اگر نہ ہوئی ہو گی تو جو کارروائی بنی ہو گی وہ کرینگے