پاکستان کی طرف سیاقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی قرار داد منظور

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 16:13 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی نے حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کیطرف سے پیش کی جانیوالی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کیمطابق پاکستان کیطرف سے حق خودارادیت سے متعلق قرارداد پیش کئے جانے میں ملیشیا، برازیل، اسلامی جمہوریہ ایران، مصر، نائیجیریا، سعودی عرب، لبنان اور جنوبی افریقہ سمیت 72 ملکوں نے ساتھ دیا۔ جسکے بعد جنرل اسمبلی کی سماجی، انسانی اور ثقافتی امور کی ذیلی کمیٹی نے اس قرارداد کو منظور کر لیا۔ کمیٹی کے ایک سو ترانوے ممالک

ممبر ہیں۔ قرارداد میں حق خودارادیت کو لوگوں کا بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا اور اس حق کو دبانے کیلئے ہر طرح کی فوجی مداخلت اور غیر ملکی تسلط کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ پاکستان میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے اس قرارداد کو منظور کرانے سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خودارادیت کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ اس قرارداد کو توثیق کیلئے اگلے مہینے جنرل اسمبلی میں بھی پیش کئے جانیکا امکان ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔