حکومت کی طرف سے ناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 17:07 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) رپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وقت بتاتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ جلد ہی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی اور بجلی کی پیداوار 34ہزار میگا واٹ ہوجائے گی‘ بجلی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کر لئے جائینگے۔ مہنگی بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹس کو بند کر دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے اہم جنریشن پلانٹس شمال میں ہیں اور لوڈ سنٹرز کے قریب ہیں اس کیلئے لمبی چوڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوب میں پورٹ قاسم وا

لے پلانٹ کی ٹیسٹنگ کیلئے بندوبست کر لیا ہے۔ ڈیزائن کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ کے الیکٹرک سے اس سلسلے میں بات کی ہے وہ ٹیسٹنگ کیلئے بجلی مہیا کریں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے15 2014ء میں 22 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی تھی 2018ء میں 34 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائیگی جب ہمارے پاس بجلی وافر ہو گی تو مہنگے ڈیزل پلانٹس استعمال نہیں کرینگے بلکہ انہیں بوقت ضرورت استعمال کریں گے۔