اداکارہ زیادتی کا الفاظ لگانے کے بعد مکر گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 15:21 شام
لاہور (شفق ڈیسک) سول لائن کے علاقہ میں واقع الفلاح تھیٹر میں پروڈیوسر ارشد چودھری کی جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی سٹیج ڈانسر دو دن غائب رہنے کے بعد اپنا بیان بدلنے پر مجبور ہو گئی اور ملزم ٹھہرائے گئے پروڈیوسر کو اپنا محسن گردانتے ہوئے جنسی بداخلاقی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا یہی نہیں بلکہ یہ پروڈیوسر کے کسی دشمن کی سازش قرار دیدیا۔ لاہور سے شائع ہونیوالے اخبار روزنامہ پاکستان اپنے آن لائن ایڈیشن میں خبر سامنے لایا تھا اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسی اداکارہ یعنی فائزہ عرف سوہا علی کی آڈیوو ریکارڈنگ موجود ہے لیکن نہایت غلیظ استعمال ہونے کی وجہ سے قارئین کیساتھ ہو بہو شیئر نہیں کی جا سکتی۔