جنسی بھیڑیا لڑکوں کا شکاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 17:17 شام

فلوریڈا (شفق ڈیسک) اگر آپ پادری کے روپ میں چھپے جنسی بھیڑیے کو دیکھنا چاہتے ہیں تو امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے پکڑے جانے والے اس بدکردار شخص کو دیکھ لیجئے جو بظاہر مذہبی رہنما کا لبادہ اوڑھے ہوئے تھا لیکن حقیقت میں نوعمر لڑکوں کا جنسی شکاری نکلا۔ شیطان صفت پادری کی اصل حقیقت اس وقت سامنے آئی جب فلوریڈا شہر سے تعلق رکھنے و الی ایک خاتون نے اپنے 11 سالہ بیٹے کے موبائل پر اس کی انتہائی شرمناک تصاویر دیکھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے موبائل فون پر نگرانی کا سافٹ ویئر انسٹال کررکھا تھا۔ ایک دن انہیں موبائل فون کمپنی کی جانب سے میسج موصول ہوا کہ کوئی اجنبی شخص ان کے بیٹے کے ساتھ رابطہ کررہا تھا۔ انہوں نے اس کے فون نمبر کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ یہ شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے پادری ٹائلر سنکس سمتھر کا نمبر تھا۔ جب انہوں نے اپنے بیٹے کے موبائل فون پر اس شخص کے بھیجے گئے میسجز کو دیکھا تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ یہ بدکردار شخص ناصرف ان کے بیٹے کو گھیرا ڈالنے کی کوشش کررہا تھا بلکہ اسے اپنے جسم کے مخصوص حصے کی برہنہ تصاویر بھی بھیج رہا تھا۔ لڑکے کے موبائل فون پر پادری کی متعدد قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئیں، جبکہ وہ اپنے میسجز کے ذریعے اسے بھی برہنہ تصاویر بھیجنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے پادری سمتھر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کیخلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ وہ اور کتنے لڑکوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناچکا تھا یا بنانے کی کوشش میں تھا۔ دریں اثناء اسے پادری کے عہدے سے فارغ کردیاگیا ہے اور اس کے مقامی چرچ نے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ اسے چرچ کے قریب بھی پھٹکنے نہیں دیا جائے گا۔