دو سو انسٹھ ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 05, 2017 | 17:55 شام
اسلام آباد (شفق ڈیسک) حکومت نے 259 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام کردیئے، سرمایہ کاروں کی توجہ چھ ماہ کے بلز پر رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیمطابق نیلامی میں حکومت نے تین ماہ کے 11، چھ ماہ کے 223 اور ایک سال کے 25 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کئے۔ فروخت کئے گئے بلز کی کٹ آف ایلڈ میں بالترتیب 4، 2 اور 4 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بلز کی خریداری کے لئے مجموعی طور پر 653 ارب کی پیشکش موصول ہوئیں۔