وزیراعظم اور انکے خاندان کے بیان مختلف فیصلہ عدالت کرے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 19:27 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک استحقاق مسترد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے بتایا کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک استحقاق انہیں موصول ہو گئی۔ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اس لئے اس معاملے پر ایوان میں بحث کرانا مناسب نہیں، ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے بیان میں تضاد ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ سپیکر نے کہا کہ وہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں

اپوزیشن کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔