پاکستان کا سلور میڈل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:30 شام
بنکاک (شفق ڈیسک) ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیکس سپورٹس چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن ساز نے سلور میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ کے شہر میں جاری آٹھویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیکس سپورٹس چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن ساز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی باڈی بلڈر وقاص طارق نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا ملکی سطح پر واپڈا کی نمائندگی کرنیوالے وقاص طارق کو یہ اعزاز 80 کلو گرام کی کیٹیگری میں دیا گیا۔ انکے علاوہ پاکستانی باڈی بلڈر فداحسین نے 85 کلو گرام کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں آٹھویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیکس سپورٹس چیمپیئن شپ جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے 23 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔