لڑکیوں کی جانب سے لڑکوں کو حراساں کرنے کے واقعات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 21:22 شام

 

کراچی (شفق ڈیسک) عمومی طور پر لڑکوں کی جانب سے لڑکیوں کو حراساں کئے جانے کے واقعات ہی سامنے آتے ہیں لیکن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک سعد نامی نوجوان لڑکے کو لڑکیوں کی جانب سے مبینہ طور پر حراساں کئے جانے کا واقعہ سامنے آگیا ہے .تفصیلات کیمطابق سعد علم دین نامی شخص جو کہ سوشل میڈیا بلاگر بھی ہے نے پڑ ھ لو ڈا ٹ کام‘پر اپنی کہانی صارفین سے شیئر کی،سعد کا کہنا تھا کہ اسے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کچھ لڑکیوں کی جانب سے سر عام حراساں کیا گیا۔ سعد علم دین نے صارفین ک

و خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی ملک میں یا معاشرے میں ہراساں کی جانے والی واحد متاثرین نہیں ہیں بلکہ مردوں کو بھی نشانہ بنایا جاتاہے۔ سعد علم دین کا کہنا تھا کہ مردوں پر کوئی اعتبار نہیں کرتا،انہوں نے میرا مذاق اڑایا بلکہ حدود سے باہر جاتے ہوئے میرا مذاق بنایا،اسے کو ئی بھی سنگین مسئلہ نہیں سمجھتا۔ سعد کا کہناتھا کہ وہ اپنا کام ختم کرنے کے بعد کچھ چیزیں خریدنے کیلئے کراچی کے علاقے طارق روڈ گیا یہاں پر شام چھ بجے کے بعد لوگوں کا بہت رش ہو تاہے اور خصوصی طور پر عید کے قریب زیادہ ہو تاہے۔ سعد کا کہناتھا کہ و ہ کچھ دکانوں کی طرف دیکھ رہا تھا او ر گھوم رہاتھا کہ معلوم ہوا کہ کچھ خواتین میری جانب آر ہی ہیں تو میں ان کو راستہ دینے کیلئے خود ایک جانب کھڑا ہو گیا لیکن بدقسمتی سے ایک خاتون نے میری کمر پر ہاتھ پھیرا جبکہ دوسری خاتون نے مجھے جکڑ لیا اور میرا مذاق بناتی اور اونچا اونچا ہنستی ہوئی چلی گئیں ۔ سعد کا اپنی کہانی میں کہناتھا کہ اس وقت مجھے بہت نفرت محسوس ہوئی جس نے مجھے اس جگہ سے جانے پر مجبور کر دیا .سعد علم دین کا کہناتھا کہ سب سے بھیانک چیز یہ تھی کہ میں ان کیخلاف کچھ کر نہیں سکتاتھا اگر میں انہیں روکنے کی کوشش بھی کر لیتا تو انہوں نے حراساں کرنے کا سارا کا سارا الزام مجھ پر عائد کردینا تھا جس پر قریبی دکاندروں اور گزرتے ہوئے لوگوں نے مجھے مار مار کر میرا بھرکس نکال دینا تھا۔