میرا کا انگریزی کو مات دینے کا فیصلہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 09, 2016 | 19:48 شام
لاہور (شفق ڈیسک) لا لی وڈ اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اپنی گلابی انگلش اور مختلف سکینڈلز کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جب کہ میرا اداکاری کے میدان کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں کودنے کو تیار ہیں اور جلد ہی ’’آسکر‘‘ نامی فلم بنا رہی ہیں۔اداکارہ میرا نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’آسکر‘‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی جس کیلئے انہوں نے اپنی انگریزی بہتر بنانے کی ٹھان لی ہے اور اس کیلئے وہ انتھک محنت کررہی ہیں اور باقاعدگی سے ٹیوشن لے رہی ہیں۔