بادام میں وٹامن بی 17 اور فولک ایسڈ کینسر سے لڑنے میں مددگار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 19:53 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) بادام کھانے کے فوائد سے تو کسی کو بھی انکار نہیں لیکن بادام کھانے کا درست طریقہ کیا ہے۔ کیا بادام ایسے ہی کھا لیئے جائیں یا پھر انہیں بھگو کر کھانے کا زیادہ فائدہ ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو بادام کھاتے ہوئے اکثر ہمارے ذہن میں آجاتے ہیں۔ بادام کے گرد پیلی جھلی کی وجہ سے tannin ہوتا ہے جس کی وجہ سے بادام کی غذائیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا لیکن اگر اس چھلکے کو بھگو کر اتار لیا جائے تو بادام میں غذائیت زیادہ آجاتی ہے اور ساتھ ہی یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ چھیلے ہوئے بادام میں lipase نامی انزائم ہوتا ہے جس کی وجہ سے چکنائی کو ہضم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بھگوئے ہوئے بادام، انسان کے وزن کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود غذائیت کی وجہ سے ہماری بھوک کم ہوتی ہے اور نتیجہ کے طور پر ہم کم کھانا کھاتے ہیں۔ بھگوئے ہوئے بادام میں انٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے جلد ترو تازہ رہتی ہے۔ بھگوئے ہوئے بادام میں وٹامن بی 17 اور فولک ایسڈ ہوتا ہے جو کینسر سے لڑنے میں مددگار ہوتا ہے۔ بھگوئے ہوئے بادام حاملہ خواتین کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔