شوگر کے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 19:56 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) ماہرین کیمطابق سیاہ قہوہ شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ امریکی اور جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ تین کپ سیاہ قہوہ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مفید ہے۔ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سیاہ قہوہ کا استعمال جسم میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے کام کرتا ہے، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ امریکا کی رامنگھم یونیورسٹی کیمطابق چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں کاربو ہائیڈریٹس کے ذریعہ بلڈ شوگر بڑھنے سے روکتے ہیں۔ تحقیق کیمطابق سیاہ قہو
ہ میں شامل قدرتی اجزا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔