کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 18:41 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پوری دنیا میں کپاس کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہے کسی بھی ملک کی صنعت کو چوبیس گھنٹے چلانے کیلئے کپاس کا کردار بہت اہم تصور کیا جاتا ہے کپاس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے، فی من کپاس سو روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 3 سو روپے پر پہنچ گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث سفید مکھی نے کپاس کی فصل کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں امریکی کپاس کی قیمت میں تیزی اور فصل

متاثر ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔