ایل او سی کی خلاف ورزی 6 بھارتی سو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 16:11 شام

کوٹلی (شفق ڈیسک) بھارتی جنگی جنون میں ہر آنیوالے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جسکے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہو گئے جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کیمطابق بھارتی فوج نے جند روٹ، کیرالہ اور بڑوہہ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوئے جنکی شناخت الطاف، نازیہ کوثر، عتیق اور تصور کے ناموں سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کیمطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 10 افراد بھ

ی زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اسکے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلسہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد فوجی اور شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔