غیر ملکی کمپنیوں میں شیئرز رکھنے پاکستانیوں کو ہدایت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 16:53 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) غیر ملکی کمپنیوں میں دس فی صد سے زیادہ شیئرز رکھنے والے پاکستانیوں کو شیئرز کی معلومات سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا کہ اگر کسی پاکستانی کے کسی غیر ملکی کمپنی میں دس فی صد سے زیادہ شیئر ہیں تو وہ ایس ای سی پی کو اس کی معلومات فراہم کرے۔ ایس ای سی پی نے کہا کہ یہ معلومات 60 روز کے اندر اندر فراہم کر دی جائیں۔ کمیشن کیمطابق کمپنیز آرڈیننس 2016ء کے سیکشن 452 کے تحت یہ معلومات جمع کرانا ض

روری ہیں۔