خاتون کا ایسا اقدام ہر کسی نے آنکھیں بند کر لیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 18:21 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون برہنہ ہو کر سڑک پر نکل آئی۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے لگی۔ وفاقی پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد والدین کے ہمراہ بھجوا دیا۔ تفصیلات کیمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرانس کا ویزا لگوانے آئی نامعلوم خاتون نامعلوم وجوہات کی بنا پر احتجاجاً ننگی ہو کر تھرڈ ایونیو پر نکل آئی اور بدن سے کپڑے اتار دیئے اور ننگی ہو کر مختلف حرکتیں شروع کر دیں۔ اس دوران وفاقی پولیس لیڈیز پولیس کے

ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈیڑھ گھنٹے پولیس کیساتھ آنکھ مچولی رہی اس دوران لیڈیز پولیس کی اہلکار بھی برہنہ خاتون کو پکڑنے کی کوششیں کرتی رہیں لیکن خاتون مختلف چیزیں اٹھا اٹھا کر مارتی رہی اور راہگیروں کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ تقریباً اڑھائی گھنٹے کے احتجاج کے بعد برہنہ خاتون کو کپڑے پہنا کر لیڈیز پولیس سٹیشن لایا گیا جہاں پر اسکے والدین سے رابطہ کر کے قانونی تقاضے پورے کرنیکے بعد خاتون کو والدین کے حوالے کردیا گیا جو لاہور روانہ ہو گئے جبکہ برہنہ خاتون اسلام آباد کے پوش علاقے کی رہنے والی ہے جس نے شراب پی رکھی تھی اور ذہنی توازن بھی درست نہ تھا جسکی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے خاتون کا دماغی توازن درست نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیکھ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔