پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جدید ویب سائٹ کا آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 18:22 شام

لاہور (شفق ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور نے عوام الناس کیلئے نئی اور جدید ویب سائٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ http://www.pic.punjab.gov.pk لنک پر دستیاب ہے۔ پی آئی سی لاہور کے بارے میں مفید معلومات، یہاں دستیاب طبی سہولیات، اعدادوشمار، نئے ترقیاتی کاموں، فیکلٹی کے بارے میں تمام معلومات ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب کے لنک بھی مہیا کئے گئے ہیں اس ویب سائٹ کے ذریعہ پی آئی سی کے بارے میں معلومات تک عوام کی رسائی نہایت آسان بنا دی گئی ہ
ے۔ یہ بات ڈاکٹر ندیم حیات ملک ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوشن نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویب سائٹ PITB کے تعاون سے بنائی گئی ہے جو کہ موبائل پر بھی با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کو اس ادارہ کے بارے میں درست اور فوری معلومات فراہم کرنا ہے۔