گوجرانوالہ سانپوں کی غذا انسان کھانے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 17:42 شام

گوجرانوالہ (شفق ڈیسک) گوجرانوالہ کے ہوٹلوں پر بکنے والے چڑے اور بٹیرے دراصل مختلف اقسام کے حلال اور حرام چھوٹے پرندے ہوتے ہیں جنہیں شکاری ہوٹلوں پر چڑے، بٹیرے بتا کر فروخت کر دیتے ہیں۔ شکاری دیہات میں گھوم پھر کر درختوں کے ایسے جھنڈ یا ایسے کھیت تلاش کرتے ہیں جہاں پرندے بکثرت موجود ہوں اور پھر ایسی جگہوں کے قریب آہنی میخیں گاڑ کر انکے ساتھ دو تین چھوٹے پرندے باندھ دیئے جاتے ہیں اور قریب ایک زندہ سانپ بھی چھوڑ دیا جاتا ہے۔

).jpg" style="height:183px; width:250px" />

سانپ کو دیکھ کر ننھے پرندے پھڑ پھڑاتے اور چیختے چلاتے ہیں تو دوسرے پرندے انکی مدد کیلئے لپکے چلے آتے ہیں اور شکاری کے جال میں آجاتے ہیں۔ انہی پرندوں کو بعد ازاں سیخوں پر چڑھا کر اور بھون پکا کر ہماری خوش خوراکی کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔