حاملہ خاتون کے پیٹ سے سانپ برآمد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 17:48 شام

فیصل آباد(شفق ڈیسک) فیصل آباد میں پینسرہ کے علاقہ نجی ہسپتال میں دوران آپریشن خاتون کے پیٹ سے سانپ برآمد ہوا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران پریشان ہے۔ پینسرہ کے علاقہ میں خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے سانپ برآمد کر لیا۔ ڈاکٹر لیاقت نے خاتون کا آپریشن کیا تو اسکے پیٹ سے ایک فٹ لمبا سانپ برآمد ہوا جسے معائنہ کیلئے لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے۔ روزنامہ نئی بات کیمطابق ہر کوئی اس بات پر حیران و پریشان دکھائی دیتا ہے کہ یہ معاملہ کیا ہے کسی انسان کے اندر سے سانپ کیسے برآمد ہو سکتا ہے۔