پاکستان میں دنیا کے انتہائی دیو قامت نایاب ترین جانور کی آمد ماہرین حیاتیات حیران
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 15, 2016 | 17:45 شام
کراچی (شفق ڈیسک) پاکستانی سمندری حدود میں چن کریک کے قریب دنیا کی نایاب ترین نسل کی 5 وہیل دیکھی گئی تفصیلات کیمطابق دنیا میں انتہائی کم رہ جانیوالی ’’ہمپ بیک وہیل‘‘ پاکستان کی سمندری حدود میں دیکھی گئی 16 میٹر لمبی اور تقریباً تیس ہزار کلوگرام (30 ٹن) وزنی 5 عدد وہیل، کراچی سے 57 کلومیٹر دور چن کریک کے مقام پر ایک مقامی ماہی گیر جان بادشاہ نے سمندر میں گشت کرتے ہوئے دیکھیں اور اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی آنکھ سے عکس بند کیا۔ پاکستان میں ورلڈ لائففنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ٹیکنیکل ایڈوائزر میرین فشریز، محمد معظم خان نے کہا کہ پاکستان میں اس نسل کی وہیل کا دیکھا جانا خوش آئند ہے کیونکہ ہمپ بیک قسم کی وہیل عام طورپر گہرے سمندر کے زیادہ گہرائی والے علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ماہرین حیاتیات کی جانب سے’’ہمپ بیک وہیل‘‘ کوپاکستان کی سمندری حدود میں دیکھے جانے پر سخت حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے چونکہ’’ہمپ بیک وہیل‘‘ صرف گہرے پانیوں میں ہی پائی جاتی ہے۔