پشاور شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح کرنیوالے بچہ کی کینسر کو شکست

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 11:04 صبح

پشاور (شفق ڈیسک) پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنے والے 7 سالہ فاخر آفریدی نے خون کے سرطان یعنی بلڈ کینسر کو مکمل طور پر شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نجی اخبار ’مشرق‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ڈویژن کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے فاخر آفریدی نے بلڈ کینسر کو شکست دیتے ہوئے مکمل طور پر صحت یابی حاصل کر لی۔ فاخر کے والد قاسم آفریدی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ملازم ہیں اور فاخر کا شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کا مفت علاج ہوا ہے۔ فاخر کے والدین بچے کی مکمل صحتیا

بی پر خوشی سے نہال ہیں۔ اخر کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کو ایک نئی زندگی ملی ہے جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کے شکر گزار ہیں اور ہم نے فاخر کی مکمل صحتیابی کے بعد اسے سکول میں بھی داخل کروا دیا ہے۔