مہران گاڑیوں کے مستقبل پر سوزوکی کمپنی کا حیران کن فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 20:51 شام

کراچی (شفق ڈیسک) گاڑیاں بنانیوالی معروف آٹو کمپنی سوزوکی نے مہران گاڑیوں کو ختم کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کیمطابق مہران 800 سی سی گاڑیوں کو اب سوزوکی الٹو 660 سی سی میں تبدیل کر دیا جائیگا۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کیمطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمٹیڈ کے پلانٹ کے دورے کے موقع پر کمپنی حکام نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ کامیاب ترین ماڈل مہران 800 سی سی کو 2018ء تک سوزوکی آلٹو 660 سی سی سے تبدیل کر دیا جائیگا۔ دورے کے موقع پر کمپنی کیجانب سے سینیٹ کمیٹی کو نئے ماڈلز میں ع

المی معیار کیمطابق حفاظتی فیچرز سے متعلق بھی بتایا گیا۔ کمپنی کیجانب سے سینیٹ کمیٹی وفد کو مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے سوزوکی حکام کا کہنا تھا کہ مارچ 2017ء تک سوزوکی کلٹس کی جگہ سیلیریو 1000 سی سی متعارف کرانیکا ارادہ رکھتی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوزوکی نے سال 2000ء میں خیبر کی جگہ کلٹس متعارف کرائی تھی جو خاصی کامیاب رہی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مقامی طور پر نئی 660 سی سی گاڑیوں کیلئے آٹو پارٹس پر کام شروع کر دیا ہے، جبکہ کمپنی اگلے سال 2017ء درآمد شدہ سوزوکی گرینڈ ویٹارا ایس یو وی اور 1300 سی سی کی سیڈان سیاز بھی پاکستانی مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دورے میں شامل وفد کی قیادت سینیٹر ہدایت اللہ نے کی، جبکہ دیگر اراکین میں خالدہ پروین، کلثوم پروین، چوہدری تنویر خان، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار شیر ایوب خان اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او طارق اعجاز چوہدری بھی شامل تھے۔