سبحان اللہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آسمان پر کیا ہوا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 20:54 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آجاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا۔ سعودی اخبارکیمطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آیا یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر تھا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دئیے۔ ماہرین فلکیات کیمطاق جمعہ کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویئے پر آیا جو سعودی عرب کے معیاری

وقت کے مطابق 12 بج کر 27 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر چمکا، سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتا ب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔ چونکہ خانہ کعبہ خط استواء اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسلئے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔