کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ برطانوی فلم میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 15, 2016 | 18:36 شام

کراچی (شفق ڈیسک) کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئینگی، یہ ایک شارٹ سائنس فنکشن فلم ہے جس کی ہدایات عاطف ظفر دے رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹوفر فیتھ، گریس ریلی اور مارک بل شامل ہیں، یہ آئندہ سال ہونیوالے انٹرنیشنل فلم فیسٹول کیلئے تیارکی جارہی ہے لیکن بعد ازاں فلم کو باقاعدہ ریلیز بھی کیا جائیگا، آرمینہ خان نے کہا کہ اس فلم میں وہ اپنے روایتی کرداروں سے بالکل مختلف نظر آئینگی، انہوں نے کہا کہ میں فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کررہی ہوں،فلم

مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کے نقصانات پر مبنی ہے کہ کس طرح روبوٹ کی خود سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کیلئے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے مجھے بحیثیت اداکارہ نئی جہت ملی ہے۔