آصف علی زرداری کو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 17:52 شام

 

کراچی (شفق ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے کا دعوت نامہ مل گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری آئندہ ہفتے اس تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے۔ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دنیا بھر میں مہمانوں کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ان مہمانوں میں آصف علی زرداری بھی شامل ہیں۔