وطنِ عزیز خوبصورت اور عجب مقامات کا گڑھ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 21:09 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) وطنِ عزیز خوبصورت اور عجب مقامات کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان کے شمالی علاقے اور کشمیر، شاندار سیاحتی مقامات میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ملک کا شمالی حصہ اپنے آسمانوں کو چھوتے پہاڑوں، دلکش اور سرسبز دیہاتوں، خوبصورت جھیلوں اور حیران کن حیوانی زندگی کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ملک کے اس حصہ کے مرکزی سیاحتی مقامات میں نیلم، سوات اور ہنزہ شامل ہیں۔ یہ تمام مقامات دنیا کی حقیقی خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان میں سیرو تفریح کے لیے باکمال آثارِ قدیمہ بھ

ی موجود ہیں، جس وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں سیاح اس دیس کا رُخ کرتے ہیں۔ دنیا کے 7 عجوبوں میں تاج محل، دیوارِ چین، پیسا ٹاور، پیٹرا، کولوسییم، چیچن عتزا اور ماچو پیچو شامل ہیں جبکہ پاکستان کی شاہراہ قراقرام کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے

۔پاکستان کے عجوبوں کی بات کی جائے، تو ان سب میں سرفہرست اور دنیا کا آٹھواں عجوبہ شاہراہ قراقرم ہے۔ یہ ہائی وے N۔35 اور نیشنل ہائی وے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ موہنجو داڑو پاکستان کے صوبہ سندھ میں آثار قدیمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی تاریخ اتنی پرانی ہے کہ آج بھی اس کے اصل نام کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ماہرین کی بڑی تعداد ’’کوکو ترما‘‘ یعنی مرغے کی لڑائی پر اتفاق کرتی ہے۔ بلتت فورٹ کا شمار بھی پاکستان کی خوبصورت اور پرُاسرار جگہوں میں ہوتا ہے۔ بلتت فورٹ گلگت بلتستان کے ایک گاو?ں ہنزہ میں واقع عجیب و غریب مقام ہے۔ بلتت فورٹ کی تاریخ 700 سال پرانی ہے۔جھیل سیف الملوک بڑے بڑے دیو قامت پہاڑوں میں گھری ایک خوبصورت اور دلکش جھیل ہے۔ یہ جھیل سمندری سطح سے قریباً 10578 فٹ اُونچائی پر ہے۔