مطالبہ پورا ہونے پر پاکستان ٹرمپ کو خوش آمدید کہے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 14:21 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ اگر کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں گے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراداوں کیمطابق ہی حل کیا جائیگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر نو منتخب امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کرینگے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا تاہم اس سے پہلے بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کا خاتمہ اور پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان کے محکمہ خارجہ ن

ے ٹرمپ کی پالیسیوں پر ہوم ورک کیا ہوا ہے۔ ہمارے سفارتکار ٹرمپ کے مشیر سے رابطے میں ہیں، امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی تو ہم پوری طرح تیار ہیں۔ طارق فاطمی نے کہا کہ انتخابی مہم اور ملک کے نظام چلانے میں فرق ہے ٹرمپ کے آنے سے امریکا کی نیشنل سکیورٹی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔