عائشہ عمر ’’یلغار‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ رو پڑی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 15:42 شام

لاہور (شفق ڈیسک) پرستار مجھے اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل کے روپ میں پسند کرتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا کہ کسی فنکار کو بیک وقت اتنی حیثیتوں سے سراہا جائے۔ اپنا کسی دوسرے سے موازانہ نہیں کرتی اور نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا، میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی طرف سے سو فیصد رزلٹ دینے کیلئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، اب میں کتنا اچھا پرفارم کیا ہے تو اسکا فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتی ہوں۔ فلم ’&

rsquo;کراچی سے لاہور‘‘ میں میری اداکاری کیساتھ پلے بیک سنگر کے طور پر بھی سراہا گیا۔ اپنے ہی گائے ہوئے گانے پر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا تھا، مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھوں گی۔ فلم میں ’’یلغار‘‘ سواتی لڑکی کا یادگار رول کر رہی ہوں، جو ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔ یہ میرے لئے ایک چیلنج تھا جس کیلئے مجھے کافی محنت کرنا پڑی۔ اسکی شوٹنگ سوات سمیت دیگر حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے جہاں پر کہانی کیمطابق حالات و واقعات نے اتنا جذباتی کیا کہ شوٹنگ کے دوران کئی روز تک روتے ہوئے سین عکس بند کروائے۔ اسکا کریڈٹ پروڈیوسر ڈائریکٹر کو ہی دوں گی جنہوں نے اتنا مشکل کردار کروا نے کیلئے بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی۔ فلم ’’ٹوپلس ٹو‘‘ میں کیرئیر کا دوسرا آئٹم سانگ ایک روایتی مشرقی لڑکی کے روپ میں شوٹ کروایا جو پرستاروں کیلئے ایک سرپرائز ہو گا۔ جسکی کاسٹ میں علی عظمت، عروہ حسین، بلال اشرف، نوشین شاہ، سلیم معراج اور مصطفی قریشی شامل ہیں۔ اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر شاہد شفاعت جنکی یہ ڈبیو فلم ہے۔ ماڈلنگ سے اداکاری کیطرف آئی مگر گلوکاری کا بھی شوق تھا۔ اداکاری، ماڈلنگ اور کمپیئرنگ میں مصروفیت کے باوجود گلوکاری کو نہیں چھوڑا، ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں پلے بیک سنگر سانگ ’’ٹوٹی فروٹی‘‘ بے حد پسند کیا گیا۔ خوش قسمت ہوں کہ اداکارہ، ماڈل، کمپیئر اور گلوکارہ کی حیثیت سے سراہا جارہا ہے۔