پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے سکیورٹی ادارے کی ویب سائٹ ہیک کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 12:53 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کے دن سے ہی چپقلش سب کے سامنے ہے۔ آئے روز کبھی یہاں تو کبھی وہاں سے چھیڑ خانیاں جاری رہتی ہیں۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کیمطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ پاکستانی ہیکرز نے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف ہتک آمیز پیغامات چھوڑے ہیں۔ بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کیمطابق مشتبہ پاکستانی ہیکرز نے نیشنل سیکورٹی گارڈکی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر وزیراعظم نری

ندر مودی کیخلاف ہتک آمیز پیغامات چھوڑے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنیکی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف بھارت کا جنگی جنون تو دوسری جانب سازشی دماغ، پاکستان کے خلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعد آئی ٹی کے میدان میں دہشت گردی شروع کردی۔ ملک بھر میں اسمارٹ موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کردیا۔جس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی اسمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، جس کے بعد آپ کا تمام ڈیٹا غیر محفوظ ہوجائے گا۔ الرٹ میں کہا گیا کہ شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فورا موبائل فون کو ریسیٹ کرا لیں بصورت دیگر آپکا سمارٹ فون غیر محفوظ ہے۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو بھی صرف گوگل پلے سٹور سے ہی انسٹال کیا جائے۔