پندرہ نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 19:41 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اوگرا نے 15 نومبر سے گیس مہنگی کرنیکا حتمی فیصلہ کر لیا۔ گیس کے نرخوں میں 36 فیصد اضافے کیلئے اوگرا نے وزیر اعظم، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ اوگرا حکام کیمطابق، حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو اوگرا آرڈیننس کی روشنی میں 15 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ چھ اکتوبر کو ارسال کیا گیا تھا۔ حکومت کے زبانی احکامات پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں روک سکتے، حکومت گیس مہنگی نہیں کرنا چاہتی تو عوام کو سبسڈی دی جائ

ے۔ حکام کے مطابق کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا قانونی طور پر لازم ہو چکا ہے۔ پندرہ نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔