چوکیدار نے مالک کی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 18:27 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) شہر اقتدار میں زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ مالک کی بیٹی کو گھر کے چوکیدار نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تفتیش کیمطابق لڑکی کے والدین اور گھر کے دیگر افراد کسی کام سے مری گئے ہوئے تھے۔ گھر کے چوکیدار ملزم شعیب عباسی نے لڑکی کو اکیلے پایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ آئی نائن میں درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے تفتیش مکمل کر لی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ دو روز میں آجائے گی۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد متاثرہ لڑکی مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائے گی۔