چودھری نثار دہشت گردوں کی حمایت نہیں چھوڑ رہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 16:28 شام

کراچی (شفق ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لئے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ امن و امان سے جڑا ہوا ہے جو خالصتا ریاستی معاملہ ہے لیکن کچھ لوگ اس معاملے پر بھی سیاست کرتے ہیں اور ایک جماعت کو سندھ میں کرنے کو کچھ نہیں مگر پھر بھی رینجرزکا معاملہ اٹھایا ہوا ہے جبکہ رینجرز کا معاملہ ایک دو

روز میں خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے تکلیف ہے کہ وہ دہشتگردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لئے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے جبکہ چوہدری نثار کس کیلئے کام کرتے ہیں سمجھ نہیں آتا۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پالیسی ساز قومی اداروں میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہئے لیکن ابھی یہ حال ہے کہ چھوٹے صوبوں کے وزیراعلیٰ کی اہمیت نہیں ہے جب کہ اس حکومت کی نااہلیوں نے ہر دن کو سیاسی طور پر گرم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بڑے تدبر والے لوگ پاناماکا نام سنتے ہی بدک جاتے ہیں اور جب آپ پاناما کے مسئلے میں استثنا مانگ رہے ہوتو مطلب ہے کہ آپ نے جھوٹ بولا ہے لہذا وزیراعظم ذمہ داری قبول کریں اور مستعفی ہوجائیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ ہم ان کی تعریف کریں تو وہ پاکستانی بنیں، انہوں نے پھر اچھے اور برے دہشت گردوں کا تذکرہ چھیڑا ہے، جب راحیل شریف فوج کے سربراہ تھے تو سب وزرا پریشان تھے اور یہ لوگ بولتے تک نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے کس وقت پارلیمنٹ میں آنا ہے فیصلہ قیادت کرے گی۔