جدہ سے اسلام آباد آنے والی پروازمیں خاتون جاں بحق
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 03, 2017 | 19:38 شام
اسلام آباد (شفق ڈیسک) جدہ سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ رپورٹ کیمطابق جدہ سے اسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے 742 میں خاتون کی موت واقع ہوگئی، خاتون کوجدہ ائرپورٹ پر بھی سینے میں تکلیف تھی لیکن اس کے باوجود خاتون نے فضائی سفر کو ترجیح دی۔ پرواز میں خاتون کی موت کے بعد مسافروں میں خوف پھیل گیا جبکہ ائرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے میت کی پہلے منتقلی کے باعث مسافروں کو جہاز پر ہی روک دیا گیا تاہم بعد میں مسافروں کو اترنے کی اجازت دیدی گئی۔