وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 18:55 شام

 

کراچی (شفق ڈیسک) عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ رپورٹ کیمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔ وسیم اکرم نے خود پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میجر ریٹائرڈ عامر اور دیگر کیخلاف تھانہ بہادر آباد میں درج کرا رکھی ہے جب

کہ وہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ 31 سماعتوں سے عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہورہے۔ وسیم اکرم کا کہنا کہ انہیں ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جسکے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔