معروف ویٹر کی نو عمر لڑکی سے شادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 14:05 شام

کراچی (شفق ڈیسک) کھانوں کے شائقین کیلئے کباب جیز ریسٹورنٹ کا نام جانا پہچانا ہے لیکن یہاں پر بھی خواتین محفوظ نہیں، والدین کیساتھ کھانا کھانے کیلئے جانیوالی 13 سالہ لڑکی پر کچھ لمحے نظریں جمائے رکھنے کے بعد ایک ویٹر نے پرچی پر اپنا نمبر لکھ کر پھینک دیا اور کہا بچی، یہ میرانمبر ہے۔ اس واقعے کی تفصیلات اس بچی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیج میں شیئر کر دیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو خوب لعن طعن کی جا رہی ہے اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تجاویز بھی دی جا رہی ہیں اس لڑک

ی والدہ ا ح نے لکھاکہ میں اور میری بہن کی فیملی کھانا کھانے گئے تھے، کھانے کے بعد میں بچوں کو ریلنگ کی طرف تصاویر لینے لے گئی، ہمارے ساتھ 13 سالہ بیٹی بھی تھی، وہ ہم سے تھوڑی دور چلی گئی جہاں ایک ویٹر نے اس پر پرچی پھینکی اور کہا کہ بچی یہ میرا نمبر ہے اس نے دو دفعہ یہ بات کی۔ پرچی پھینکے جانے پر بچی بھاگ کر ہمارے پاس آ گئی اور سارے واقعے کے بارے میں بتایا لڑکی نے بتایا کہ مرد پرچی پھینکنے سے کچھ دیر قبل اسے گھورتا رہا، لیکن لڑکی نے توجہ نہیں دی۔ خاتون نے لکھا کہ یہ سن کر ہم بھڑک اٹھے فوری طورپر میرا بہنوئی اور خاوند اسی جگہ واپس گئے، وہاں ایک سروس روم تھا جہاں ویٹرز کام کرتے ہیں، انہوں نے ویٹرز کو ڈانٹنا شروع کر دیا اور کمرے سے باہر بلایا کہ شاید لڑکی ملزم کو پہچان سکے لیکن وہ نہیں ملا مجھے یقین ہے کہ دوسرے ویٹر اور انتظامیہ ملزم کو چھپانے میں ملوث ہیں منیجر کا رویہ بھی کچھ اچھا نہیں تھا لیکن ہمیں چائے کی پیشکش ضرورکی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیش کرنے کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے تاکہ ہرکوئی یہ جان سکے کہ کباب جیز جیسے معروف ریسٹورنٹس میں بھی یہ کام ہوتا ہے جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے میری بیٹی صرف تیرہ سال کی ہے لیکن خوشی ہے کہ جلد ازجلد اس نے ہمیں اس واقعے سے آگاہ کردیا، ہمارے بچے ایسے بھیانک لوگوں کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں، ہمیں ایسے واقعات پر خاموش نہیں رہناچاہیے اور اس کیخلاف لڑنا چاہیے۔