سروے رپورٹ میں سچی بات بھی جھوٹی لگنے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 20:13 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) سستے دارالحکومتوں کی فہرست میں اسلام آباد دلی اور ڈھاکا سے بازی لے گیا۔ سستے دارالحکمومتوں کا مقابلہ ہوا تو نتیجہ اسلام آباد کے حق میں آیا کیونکہ ہمارے ملک کے دارالحکومت نے دلی اور ڈھاکا کو سستے دارالحکومتوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سروے رپورٹ کیمطابق اسلام آباد میں پٹرول، ڈیزل، گوشت، چکن، چاول اور ماش کی دال سستی جبکہ ڈھاکا اور دلی میں یہ تمام اشیاء مہنگی ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا سہرا حکومت کے سر جاتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے ایک سال

کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بڑھنے نہیں دیا جسکے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد پر برقرار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد اور بھارت میں 4 فیصد ہے۔