دفاعی صنعت ایک بڑا سنگ میل، 70 سے زائد ممالک تیار، دنیا کی نظریں پاکستان پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 15:02 شام

کراچی (شفق ڈیسک) 9 ویں دفاعی نمائش (آئیڈیاز 2016ء) 22 نومبر سے 25 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو گی۔ نمائش میں 70 سے زائد ممالک شرکت کرینگے۔ نمائش کے موقع پر عالمی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالمی سکیورٹی ماہرین اپنے مقالے پیش کرینگے اور پاکستان کی جدید اور نئی دفاعی مصنوعات بھی پیش کی جائینگی۔ آئیڈیاز کا بنیادی اور اہم کام ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، عالمی مندوبین، دفاعی اور سکیورٹی تجزیہ کاروں اور پالیسی سازوں کو نمائش میں ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ انہیں دفاعی شعبے میں

اشیا کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع مل سکیں اور دفاعی پیداوار کی برآمدات کے فروغ، سہولت کی فراہمی اور رابطے کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ یہ دفاعی صنعت کو باہمی منصوبوں کیلئے قریب لانے، انہیں ملانے اور رابطے کا خاص موقع ہے۔ آئیڈیاز ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے مقصد ہتھیار برائے امن کوحاصل کرسکیں۔ یہ پاکستان کے اصولی موقف کی بھی تائید کرتی ہے کہ پڑوسی ملکوں میں ہتھیاروں کی متوازن موجودگی موثر دفاع ہے۔ بدر ایکسپو سلوشنز کے سی او او ظہیر نصیر کیمطابق یہ پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اس موقع پر اہم انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مقامی اور عالمی میڈیا کی سہولت کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔