خالی پلاٹوں پر محکمہ ایکسائز کی طرف سے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 16:37 شام

لاہور (این این آئی) 5 اور 10 مرلے کے پلاٹ مالکان کیلئے محکمہ ایکسائز نے بڑا اقدام اٹھا لیا، محکمہ ایکسائز نے مکان اور دکان کے بعد خالی پلاٹ پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا، ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا، اور اس ٹیکس کی مد میں سالانہ 15 کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا ہو گا۔ جس پر بہت جلد ہی کام شروع کر دیا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہورمیں ایک لاکھ کے قریب خالی پلاٹ ہیں ان پلاٹوں میں 5، 10 مرلے اور ایک کنال کے پلاٹ ہیں، 5 مرلے کے پلاٹ

پر 15 سو روپے جبکہ 10 مرلے پر 31 سو روپے ٹیکس عائد ہے جبکہ ایک کنال کے پلاٹ پر 7 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ ڈی جی ایکسائز کیمطابق 2 سال سے پرانے رجسٹری والے پلاٹس پر ٹیکس عائد ہو گا اور ٹیکس کی مد میں سالانہ 15 کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا ہو گا۔