ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 17:30 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، ماحولیاتی تبدیلی پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ ہے‘ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ میڈیا کو بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی چاہئے۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیات تبدیلی کے اثرات ر

وکنے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی معیشت کیلئے خطرہ ہے منفی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے حکومت اعلیٰ سطح پر اقدامات کررہی ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں پاکستان میں بہت سی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبہ میں کام کرنا ہوگا حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ میڈیا کو بھی اپنی ذمہ داری متوازن طریقے سے ادا کرنی چاہئے۔