پاکستان نے بھارت کو پریشان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 17:58 شام

راولپنڈی (شفق ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری فائر کرنیکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے بابر ون اور بابر ٹو کو فائر کرنیکا بھی کامیاب تجربہ کر چکا ہے تاہم بابر تھری کی آبدوز سے لانچنگ سے پاکستان نے اس میدان میں بھی کامیابی ح

اصل کر لی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف ائر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف نے بھی قوم اور ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔